سکھر(عکس آں لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بغیر کسی ثبوت کے کسی کو خراب کرنے سے ملک خراب ہوگا، جس کی چوری پکڑی جائے اس کو کوڑے مارو، جیل بھیجو،ہمارے پاس علم نہیں کہ کچرے کو کیسے ٹھکانے لگائیں،نوجوان نسل کو تعلیم یافتہ بنانے کےلئے اساتذہ پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشیدشاہ نےکہا کہ ہم الیکشن سے قبل وعدے کرتے ہیں کہ آپ کو ایک کروڑ نوکریاں دیں گے،غریب لوگوں سے وعدہ کرتے ہیں کہ 50لاکھ گھر دیں گے،الیکشن سے پہلے غریبوں کی مجبوری سے کھیلا گیا، انہوں نے کہا کہ وفاق سے بجٹ بند ہے جس کی وجہ سے سکول بند ہیں،
انہوں نے کہا کہ جس کی چوری پکڑی جائے اس کو کوڑے مارو،جیل بھیجو،بغیر کسی ثبوت کے کسی کو خراب کرنے سے ملک خراب ہوگا،خورشید شاہ نے کہا کہ ہمارے پاس علم نہیں کہ کچرے کو کیسے ٹھکانے لگائیں،نوجوان نسل کو تعلیم یافتہ بنانے کےلئے اساتذہ پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے ،تیسری دنیا کے لوگوں کا بڑا مسئلہ روزگار ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ کشمیر کے مسئلہ پرہم اپنے ہی ملک میں احتجاج کررہے ہیں،نریندرمودی دنیامیں گھوم رہاہے ہم ٹیلیفون کررہے ہیں،مودی قصائی کومسلم ممالک ایوارڈ دے رہے ہیں۔
Muchas gracias. ?Como puedo iniciar sesion?