تہران (عکس آن لائن)ایران نے بغداد کے ہوائی اڈے پر راکٹ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے بتایاکہ یہ حملہ عراق کو غیر مستحکم بنانے کی کوشش ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا کہ ایسی حرکات عراق میں بدامنی اور عدم تحفظ کا باعث ہیں۔
عراقی دارالحکومت کے ایئر پورٹ پر گزشتہ روز چھ راکٹ داغے گئے تھے۔ اس حملے کے نتیجے مین رن وے اور دو مسافر بردار طیاروں کو نقصان پہنچا تھا جبکہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ تاحال کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔