برآمدات

برآمدات میں اضافہ ملکی معیشت کی پائیداری کا منہ بولتا ثبوت ہے ‘خادم حسین

لاہور(عکس آن لائن)تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ و ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ ملکی معیشت کی پائیداری کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ رواں مالی سال کے 10ماہ میں پاکستانی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اور اس کی وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق دائود نے بھی اپنے ٹویٹ میں اس کی تصدیق کی ہے۔جولائی 2020سے اپریل 2021کے دوران سرجیکل مصنوعا ت کی برآمدات میں14فیصد ،چمڑے کی مصنوعات میں7فیصد گوشت کی مصنوعات کی برآمدات میں9فیصد ،مچھلی اور گوشت کی برآمدات میں2فیصد،فارماسوٹیکل کی برآمدات میں28فیصد ،کیٹلری کی مصنوعات کی برآمدات میں39فیصد او ر سیمنٹ کی برآمدات میں ایک فیصد سے زائد اضافہ ہوا ۔

برآمدات میں اضافہ پر برآمد کنندگان مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافہ کیلئے ویلیو ایڈیڈ صنعتوں پر توجہ مرکوز کی جائے اور راہ میٹریل اور ایکسپورٹ پر ڈیوٹیوں کا خاتمہ کیاجائے تاکہ برآمد کنندگان دلجمعی ، یکسوئی سے ملکی برآمدات میں اضافہ کرکے ملکی معیشت کومستحکم کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرسکیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں