گڈزٹرانسپورٹرز

بجٹ میں ٹرانسپور ٹرز کو بھی خصوصی ریلیف دیا جائے’گڈزٹرانسپورٹرز

لاہور(عکس آن لائن)آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنماحاجی اظہرسراج نے کہا ہے کہ بجٹ میں ٹرانسپور ٹرز کو بھی خصوصی ریلیف دیا جائے، ٹیکس دہندگان کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے ٹیکس میں20فیصد تک خصوصی ریلیف دیا جانا چاہیے،کورونا وبا سے متاثر ٹرانسپورٹرز اورتاجر برادری کو ٹیکسوں میں ریلیف فراہم کیا جائے۔

ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے محمد اظہرقادری،حاجی محمدعارف،نعیم احمدشاہ،چوہدری گل شیروڑائچ ، میاں طاہرمحمود، میاں طیب یونس، میاں محسن یونس، میاں عامرمشتاق، میاں سرمدنوید، میاں عامراکرام، عبدالرحمان وٹوو دیگر سے گفتگو کر تے ہو ئے کیاانہو ں نے کہاکہ حکومت سے آئندہ مالیاتی بجٹ میں ٹرانسپورٹرز کو خصوصی ریلیف دینے کے ساتھ ساتھ ٹیکسوں کی شرح میں کمی اور ملٹی ٹیکسز کے خاتمہ کی طرف خصو صی تو جہ دی جائے اور ملک بھرمیں کورونا لاک ڈائون سے متاثرہ بزنس کمیونٹی کوریلیف کی فراہمی اور معیشت کی بحالی کو یقینی بنایا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں