راہول گاندھی

بجٹ میں عام آدمی مودی کی ترجیحات میں شامل نہیں، راہول گاندھی

نئی دہلی(عکس آن لائن) بھارتی اپوزیشن جماعتکانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید بناتے ہوئے کہاکہ عام لوگ کے تئیں انہیں کوئی دلچسپی نہیں ہے اس لئے بجٹ پر جامع غوروفکر میں بھی عام آدمی کے بجائے وہ اپنے قریبی صنعت کار دوستوں کو ہی اہمیت دیتے ہیں۔

راہول گاندھی نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ مودی کے بجٹ کے سلسلے میں جامع رائے شماری بھی ان کے قریبی صنعت کار دوستوں کے لئے ریزرو ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کسانوں، طالبعلموں، نوجوانوں، خواتین، حکومت اور پبلک شعبوں کے ملازمین، چھوٹے کاروباریوں اور متوسط زمرے کے ٹیکس دہندہ کے تئیں ان کی کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں