عمر ایوب خان

بجلی اور گیس کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، عمر ایوب

حافظ آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ ہر گھر میں بجلی اور گیس کی فراہمی یقینی بنانا تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ سابق حکومتوں کی کرپشن اور نااہلی کی وجہ سے گیس کی کمی کا سامنا ہے۔پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جو بھی پاکستانی شہریت رکھتا ہے، اسے کبھی بھی پاکستان آنے سے نہیں روکیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف پاکستان آئیں، حکومت ان کو نہیں روکے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں