لاہور ( عکس آن لائن) معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ باہمت بزرگ پروگرام عثمان بزدار کا عمر رسیدہ افراد کیلئے منفرد قدم ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عوام کے دکھوں کا تدارک وزیر اعلی پنجاب کی اولین ترجیح ہے، پسے ہوئے طبقات کے بنیادی حقوق کاتحفظ بھی اولین ترجیح ہے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عوامی فلاح کے درجنوں منصوبے عوامی مسائل کے تدارک کے حقیقی عکاس ہیں، باہمت بزرگ پروگرام عثمان بزدار کا عمر رسیدہ افراد کیلئےمنفرد قدم ہے، یہ منصوبہ عوام دوستی اور احساس کا عملی نمونہ ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چاند پر تحقیق کے منصوبے کی کامیابی چین میں خلابازوں کی کئی نسلوں کی دانشمندی کا نتیجہ ہے، چینی صدر
- چینی صدر کی جانب سے انورا ڈسانائیکے کو سری لنکا کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
- “گلوبل میئرز ڈائیلاگ ۔ ہانگ چو” اور 9 واں ہانگ چو انٹرنیشنل سسٹر سٹیز میئرز فورم 25 ستمبر کو منعقد ہوگا، چینی میڈ یا
- چین میں بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت تقریباً 3.13 بلین کلو واٹ تک جا پہنچی
- چین بنگلہ دیش کو ہنگامی انسانی طبی امداد فراہم کرے گا ، چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی