ممبئی (عکس آن لائن)بالی ووڈ جوڑی وکرانت میسے اور شیتل ٹھاکر کو بیٹے کی آمد کی خوشخبری پر ہر طرف سے مبارک باد ملنے لگی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وکرانت میسے اور شیتل ٹھاکر نے 2022ئ میں شادی کی تھی اور جوڑے نے گزشتہ برس اپنے پہلے بچے کی آمد کے حوالے سے اعلان کیا تھا۔سوشل میڈیا پر جوڑے نے اپنے گھر میں لڑکے کی آمد کے حوالے سے پوسٹ بھی شیئر کی اور اس اعلان کو خوشخبری کہہ کر پیش کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وکرانت او شیتل کی مشترکہ پوسٹ میں بتایا گیا کہ اْن کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے،جس کی اطلاع ہم بہت خوشی اور محبت کے ساتھ دے رہے ہیں۔یہ خبر سامنے آنے پر اداکارہ سوبھیتا ڈھولی پالا، ادکارہ رشی کھنہ، اداکارہ رسیکا دوگل اور لکھاری طاہرہ نے جوڑے کو مبارک باد دی۔
اداکارہ سوبھیتا ڈھولی پالا نے ‘بدھائی ہو’، رشی کھنہ نے ‘مبارک ہو میسے’ رسیکا دوگل نے ‘ تم دونوں کیلیے ڈھیر سارا پیار اور بہت ہی زیادہ مبارک باد’ جبکہ طاہرہ کشیپ نے’مبارک باد قبول کریں’ لکھا۔
وکرانت میسے نے گزشتہ برس ستمبر میں اپنے یہاں پہلے بچے آنے کی اطلاع دی تھی اور بتایا تھا کہ وہ 2024ء میں آئے گا۔وکرانت میسے اور شیتل ٹھاکر 14 فروری 2022ء میں ہماچل پردیش میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔