فیصل آباد (عکس آن لائن) ماہرین زراعت نے آم کے باغات سے بٹور والے پھولوں کو خشک ہونے سے پہلے سبز حالت میں کاٹ کر تلف کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ باغبان آم کے باغات اور درختوں پر خصوصی نظر رکھیں اور اگر کسی جگہ پر بٹور والے پھول نظر آئیں تو بلا توقف انہیں سبز حالت میں ہی کاٹ کر تلف کر دیا جائے تاکہ وہ دیگر صحت مند پھولوں کو نقصان نہ پہنچا سکیں ۔
ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہاکہ باغبان فور ی طور پر آم کے درختوں کو ایک کلوگرام فی پودا یوریا کھاد بھی ڈالیں اور پھل کو صحت مند رکھنے کیلئے آبپاشی بھی جاری رکھیں ۔ انہوں نے کہاکہ اگرچہ موجودہ موسمی حالات کے باعث آبپاشی کا وقفہ 20دن تک ہونا چاہیے تاہم باغبان موسم کی کیفیت کے مطابق اس میں کمی بیشی بھی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ باغبان 10سے 14 روز کے وقفہ سے سفوفی پھپھوندی کے خلاف پھپھوند کش زہروں کا استعمال کریں تاکہ آم کی فصل کو کوئی نقصان نہ پہنچ سکے۔