لاہور(عکس آن لائن) ریسرچرمحمد یونس ناز نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ موجودہ زمانے میں ڈینگی بخارکی وجہ ٹھندے موسم میں بازاری برف کے استعمال اور ٹھنڈے ٹھارمشروبات اور پانی کے استعمال سے شدید بخار ہوجاتاہے جسے فی زمانہ ڈینگی کی وباءقراردیاگیا ہے حقیقت میں ڈینگی ازخود کوئی وباءیابیماری نہیں ہے۔
انھوں نے مزید کہاکہ کچھ دہائیاں قبل ڈینگی کا وجود تک نہ تھا، شہروںمیں اوپن نالیاںاور چھپڑتھے اور مچھروںکی خوب بہتات ہوتی تھی اور کوئی ایسافردنہ تھا جسے روزانہ کی بنیادوں پر درجنوں مچھر نہ کاٹتے ہوں لیکن اس دورمیں مچھروں کے کاٹنے سے کوئی اموات نہ ہوتی تھیں اور نہ ہی لوگ بیمار ہوتے تھے جبکہ موجودہ دورمیں سہولیات کی فراہمی کے ساتھ تن آسان زندگی کی خواہش میں لوگ محنت سے جان چھڑاتے ہیں جس کے باعث ان کی قوت مدافعت میں شدید کمی واقع ہوگئی ہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ جب ان کومعمولی سی بیماری آتی ہے تو قوت مدافعت نہ ہونے کے باعث شدت اختیارکرجاتی ہے اور آخر کار موت تک کاباعث بن جاتی ہے۔
شدید بخارکی کیفیت میں گردوںکا فیل ہوجانا، دل کا دورہ پڑجانا، دماغ کی شریانوںکا پھٹ جانا اسی قوت مدافعت کی کمی کے باعث ہے لہذا حکومت کو چاہیے کہ وہ ڈینگی بخار پر وقت ضائع کرنے کے بجائے لوگوںکامعیارزندگی بلند کرے، انھیں سہولیات فراہم کرے تاکہ وہ ذہنی وجسمانی طورپرسکون حاصل کرکے بہتراندازمیںزندگی گزارسکیں