مصباح الحق

بابر اعظم جیسے باصلاحیت کھلاڑی کا انجری کے سبب ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز سے آؤٹ ہونا بہت مایوس کن ہے، مصباح الحق

کوئنز ٹائون(عکس آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہاہے کہ بابر اعظم جیسے باصلاحیت کھلاڑی کا انجری کے سبب ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز سے آؤٹ ہونا بہت مایوس کن ہے۔ اپنے بیان میں قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ انجریز کسی بھی پروفیشنل اسپورٹس کا حصہ ہیں، بابر اعظم جیسے باصلاحیت کھلاڑی کا انجری کے سبب ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز سے آؤٹ ہونا بہت مایوس کن ہے تاہم یہ اسکواڈ میں شامل دیگر نوجوان کھلاڑیوں کیلئے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا ایک بہترین موقع ہے۔مصباح الحق نے کہا کہ انہوں نے بابر اعظم کے ساتھ بات کی ہے ،وہ ٹی ٹونٹی سیریز سے آؤٹ ہونے پر بہت افسردہ ہیں کیونکہ وہ مکمل فوکس اورٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے آغاز کے منتظر تھے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ابھی آگے بہت کرکٹ کھیلنی ہے اور ہم پرامید ہیں کہ وہ جلد فٹ ہوکر دوبار ہ کرکٹ میں واپس آجائیں گے۔مصباح الحق نے کہا کہ میڈیکل ٹیم شاداب خان کی انجری کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے اور ہم پر امید ہیں کہ وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریزکے لیے ہمیں دستیاب ہوں گیتاہم ہم اس حوالے سے فیصلہ کرتے ہوئے کوئی خطرہ مول نہیں لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں