وائٹ ہائوس

بائیڈن شاہ سلمان اور ولی عہد کے ساتھ بات چیت کے منتظر ہیں،وائٹ ہائوس

ریاض(عکس آن لائن) وائٹ ہائوس میں نیشنل سیکیورٹی کونسل برائے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کے کوآرڈینیٹر جان کربی نے کہاہے کہ صدر جو بائیڈن شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ بات چیت کے منتظر ہیں۔ ان کی ٹیم نے دوطرفہ تعلقات کے فریم ورک میں اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب ہمارا 80 سال سے زیادہ کا سٹریٹجک پارٹنر ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب یمن کو مستحکم کرنے میں ایک اہم اسٹریٹجک کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سربراہ اجلاس میں دہشت گردی سے نمٹنے اورایران کے عدم استحکام کے روئیے کے ساتھ ساتھ توانائی اور عالمی معیشت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

انہوں نے تعاون کونسل، مصر، اردن اور عراق کے رہ نمائوں کے ساتھ سربراہ اجلاس کے انعقاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ایک بڑا شراکت دار ہے اور اس نے خطے میں سلامتی کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔وائٹ ہائوس کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ سعودی عرب حوثیوں کے سینکڑوں ڈرون حملوں کا نشانہ بنا، یہی وجہ ہے کہ ہم سعودی عرب کی دفاعی ضروریات پر مسلسل کام کرتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں