ایکسل لوڈقانون کے عدالتی احکامات پر عملدرآ مد کیلئے جلد پہیہ جام کر ینگے’ گڈزٹرانسپورٹرز

لاہور( عکس آن لائن )آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنمامحمداویس چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ اثاثوں کی تباہ پر حکومت کوخواب غفلت سے بچانے کیلئے انتہائی اقدام اٹھا یا جائے، ایکسل لوڈقانون کے عدالتی احکاما ت پر عملدرآ مد کرانے کیلئے جلد پہیہ جام کر ینگے،قومی اثاثوں کی تباہی پر حکومت کی خاموشی لمحہ فکر یہ ہے۔ان خیالا ت کااظہارانہوںنے ایسوسی ایشن کے رہنما ئو ں محمد اظہرقادری،حاجی الیاس بابر،حاجی ناظم الدین بردی،حاجی محمد اظہر سراج و د یگر سے مشاورت کے دوران کیا ۔ ۔انہوں نے کہاکہ اوورلوڈنگ کے باعث اربوں روپے سے تعمیر ہونے والی قومی شاہراہوں کی تباہی کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے ،اوور لوڈنگ کے باعث خطرناک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کی اموات کی ذمہ داری بھی حکومت اورمتعلقہ اداروں پر عائد ہوتی ہے ۔ موجودہ حکومت کے دور میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملکی مفاد میں اوور لوڈنگ کے خاتمے اور ایکسل لوڈ قانون پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کروانے کا آرڈر جاری کیا لیکن حکومتی ادارے روایتی ہٹ دھرمی پر قائم رہتے ہوئے ایکسل لوڈ قانون پر عملدرآمد نہیں کروارہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں