ایکسل لوڈ

ایکسل لوڈ قانون پر جزوی نہیں مکمل عملدآمد کرایا جائے’ گڈز ٹرانسپورٹرز

لاہور(عکس آن لائن)آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما حاجی محمد عار ف نے کہاہے کہ ایکسل لوڈ قانون پر جزوی نہیں مکمل عملدآمد کرایا جائے، اورر لوڈنگ کے ناسور کو ختم اور ایکسل لوڈ قانون پر مکمل عملدرآمد کو اعلی حکام فی الفور یقینی بنائیں،حکومتی اداروں کا ایکسل لوڈ قانون پر جزوی عملدرآمد قانون کیساتھ بھونڈا مذاق ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہو ں نے کہاکہ عدالتی حکم پر حکومت ایکسل لوڈ قانون پر مکمل عملدرآمد کروانے میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اوور لوڈڈ ٹرک ٹرالر قانون کی آنکھوں میں دھول جھونک کر قانون کا مزاق اڑاتے ہوئے آج بھی قومی شاہراہوں پر رواں دواں ہیں لاانفورسمنٹ ادارے لاقانونیت کو ختم کرنے میں ناکام کیوں ہیں؟۔ انہو ں نے کہاکہ ہمارا کوئی مطالبہ غیرقانونی اور غیر آئینی نہیں ہے بلکہ حکومت اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری پوری نہیں کر رہی جو حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں