کوئٹہ(نمائندہ عکس ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ایک بار پھر حکومت کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی ہے،حکومت کے ساتھ ساتھ فلاحی تنظیمیں اور رفاہی ادارے بھی آگے بڑھیں، عوام اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی مدد کیلئے دل کھول کر عطیات دیں۔ تفصیلات کے مطابق سراج الحق بلوچستان میں جاری کارکنان اور الخدمت کی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی دورے پر کوئٹہ پہنچے
اس حوالے سے سراج الحق نے کہا کہ عوام مصیبت کی اس گھڑی میں بڑھ چڑھ کرامدادی کاموں میں حصہ لیں، میڈیکل کیمپ بھی لگائے جائیں تاکہ زخمیوں اور بیماروں کو بروقت طبی امداد مہیا کی جاسکے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فانڈیشن کے کارکنان کی سیلاب متاثرین کے لیے ملک بھر میں سرگرمیاں قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک بار پھر حکومت کی نااہلی کھل کر سامنے آ گئی ہے، حکومت کے ساتھ ساتھ فلاحی تنظیمیں اور رفاہی ادارے بھی آگے بڑھیں، عوام اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی مدد کیلئے دل کھول کر عطیات دیں۔