کراچی (نمائندہ عکس ) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے مطالبہ کیا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کو برطرف کیا جائے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ لگ رہا ہے الیکشن کمیشن نے بارش کو جواز بنا کر دو چار دن کی جگہ ایک ماہ کا وقت لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈومیسائل کے معاملے پر ہم احتجاج کریں گے، پھر انہیں مجبورا بند کرنا پڑے گا، اب ڈومسائل کے بنانے کے لیے بھی کرپشن کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کراچی کو منتخب بلدیاتی ادارہ ملے کیونکہ شہر بدترین صورتحال سے دوچار ہے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے کہا کہ لوگ مسائل سے تنگ آگئے ہیں ، فوری طور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کو برطرف کیا جائے کیونکہ کراچی میں غیرقانونی طور پر سیاسی ایڈمنسٹریٹر مقررکیا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی صورتحال انتہائی خراب ہے جبکہ اب حکومت بلدیاتی الیکشن سےراہ فراراختیارکررہی ہے۔ حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ کراچی میں واضح رائے عامہ ہے کہ الیکشن ہو اس میں جماعت اسلامی کے نمائندے آئیں۔