مہران ممتاز

ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز

اسلام آباد(عکس آن لائن)نوجوان اسپنر مہران ممتاز نے کہا ہے کہ ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتی کھلاڑیوں نے دوران میچ گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا۔

ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ انڈر16، 19 ایمرجنگ ایشیاکپ، پی ایس ایل کھیلا، اس دوران نیا کچھ سیکھنے کو ملا۔مہران ممتاز نے کہا کہ بطور لیفٹ آرم اسپنر مختلف ویریئشنز کرنے کی کوشش کرتا ہوں،بابر اعظم نے ہمیشہ سمجھایا کہ ڈاٹ بالز کرو، وکٹیں خود ملیں گی۔

مہران ممتاز نے کہا کہ بھارت کے خلاف ایمرجنگ ایشیاکپ کھیلا تو کھلاڑیوں کے درمیان گرما گرمی ہوئی۔ بھارتی کھلاڑیوں نے دوران میچ گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا۔نوجوان اسپنر نے کہا کہ بھارت کو ایمرجنگ ایشیاکپ میں شکست دینا میرے کیریئر میں اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نعمان علی، عماد وسیم، آصف آفریدی اور محمد نواز کی باؤلنگ دیکھ کر سیکھتا ہوں۔