گورنر سندھ

ایم کیو ایم روٹھی نہیں جو ان کو منایا جائے، گورنر سندھ

کراچی(عکس آن لائن ) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ منایا ان کو جاتا ہے جو روٹھے ہوئے ہوں، ایم کیو ایم روٹھی نہیں جوان کو منایا جائے، نوجوانوں کو قابلیت پر رقم دی جا رہی ہے، یہ نوجوان ناصرف اپنے بلکہ ملک کی بہتری کے لیے کام کریں گے، ان کے پاس صلاحیت ہے اور عمران خان نے ان کو موقع دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں

میڈیا سے گفتگو کرتے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ نوجوان ملک کی معاشی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں گے، خان صاحب نے نوکریوں کا وعدہ کیا تھا یہ اس کا تسلسل ہے، یہ خان صاحب کے وعدے کے مطابق نوکریوں، روزگار کا آغاز ہے۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ 162ارب کے پیکج کی خوشخبری وزیراعظم پہلے ہی دے چکے ہیں، صوبے سے ورکنگ ریلیشن بہتر ہونے جا رہے ہیں، وزیراعلی سے کل اچھی بیٹھک ہوئی، مسائل حل ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی منصوبوں پر جو کام چل رہا تھا وہ مکمل ہونے جا رہا ہے، چاہتے تھے ڈرامہ بازی نہ ہو، کام معیار کے مطابق ہو، منایا ان کو جاتا ہے جو روٹھے ہوئے ہوں، ایم کیو ایم روٹھی نہیں جوان کو منایا جائے۔عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ 162ارب روپے این ایف سی ایوارڈ سے الگ ہیں، یہ الزام ہے کہ یہ پیسے اونٹ کے منہ میں زیرہ ہے، سندھ میں کام کرنے کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہوتی ہے، کوئی بھی صوبہ ہو سب میں صوبائی ایوارڈ دینا چاہیئے، وفاق اپنے پیسے دے چکا ہے،اب یہ صوبوں کا کام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں