صدرِ ڈونلڈ ٹرمپ

ایف۔ 35 کا باڈی ٹرنک تا حال ترکی میں تیار کیا جا رہا ہے، صدرٹرمپ

واشنگٹن (عکس آن لائن) امریکہ کے صدرِ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمیں تمام تر مصنوعات کو امریکہ میں تیار کرنا چاہیے، ایف۔ 35 کا باڈی ٹرنک تا حال ترکی میں تیار کیا جا رہا ہے۔

امریکی نشریاتی اداریکے مطابق فوکس بزنس چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں ایجنڈے کے معاملات پر اپنا جائزہ پیش کرتے ہوئے امریکہ کے صدرِ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایف۔35 جنگی طیاروں کے مرکزی حصے کی ترکی میں تیاری کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے امریکہ کی سپلائی چین کے اعتبار سے چین اور دیگر ممالک پرانحصار کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ

’’ہمیں تمام تر مصنوعات کو امریکہ میں تیار کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ’’دنیا کے بہترین لڑاکا طیارے ایف۔35 کا ٹرنک ترکی میں تیار ہو رہا ہے اور بعد میں اسے امریکہ روانہ کیا جاتا ہے صدر اردوان کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات استوار ہیں، تا ہم اگر ایسا نہ ہوا تو پھر کیا ہو گا؟ ہم ایف۔ 35 کے پرزہ جات فراہم نہیں کریں گے‘‘ کہتے ہیں تو پھر ہم کیا کر سکتے ہیں؟

اپنا تبصرہ بھیجیں