کارپٹ ایسوسی ایشن

ایف بی آرکا نوٹسزکلچرٹیکس دہندگان کو متنفرکررہاہے ‘ کارپٹ ایسوسی ایشن

لاہور( عکس آن لائن) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرزایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ٹیکس دینے والوں کوعزت و احترام،سہولیات اور مراعات دی جاتی ہیں جبکہ ہمارے ہاں ٹیکس دہندگان پر مزید بوجھ اورانہیں نوٹسزکے ذریعے ہراساں کیا جاتا ہے ،ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس دہندگان کےخلاف مقدمات کے اندراج اور بے جا نوٹسزکے بعد حکومت کواس جانب توجہ دینا ہو گی اور فوری طو رپر اسٹیک ہولڈرزاورماہرین پر مشتمل تھنک ٹینک بنا کر اس سے سفارشات حاصل کی جائیں۔

ان خیالات کا اظہارایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین ریاض احمد ،سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک ، اکبر ملک ، اخترنذیر،سعید خان،اعجازالرحمان،کامران رضی ،قمر ضیاء،عامر خالد شیخ اورعتیق الرحمان نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔ کارپٹ ایسوسی ایشن کے رہنماﺅں نے کہا کہ ایف بی آر کی ساری مشینری کی توجہ چندلاکھ ٹیکس دہندگان پر تومرکوز لیکن کبھی یہ نہیں سوچا گیا کہ ملک میں ٹیکس نیٹ میںکیوں اضافہ نہیں ہو رہا ۔ٹیکس دہندگان کئی طرح کے ٹیکسز کی ادائیگی کر رہے ہیں اور ہر بار انہی پر دوبارہ بوجھ لادھا جارہا ہے ،

ہراساں کرنے اورپہلے سے ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے والوں پر بوجھ لادھنے سے ٹیکسیشن کا نظام کبھی فروغ نہیں پائے گا۔ انہوںنے کہا کہ کورونا وباءکی وجہ سے غیرمعمولی حالات میں ٹیکس دینے والوںکو ٹیکس آڈٹ میںریلیف دیا جاناچاہیے تھالیکن الٹاایف آئی ار کا اندراج اورگرفتاریوں کی باتیں کی جارہی ہیں جس کا وزیر اعظم کو فی الفور نوٹس لینا چاہیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں