لاہور(عکس آن لائن)فیڈرل بورڈ ریونیو کے پالیسی بورڈ نے ٹیکس پالیسی یونٹ کے قیام کی منظوری دیدی۔وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ایف بی آر پالیسی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں یونٹ کے قیام کی منظوری دی گئی ۔وزارت خزانہ کے مطابق نیا یونٹ خزانہ ڈویژن کے انتظامی کنٹرول میں کام کرے گا جس میں ایف بی آر کے ساتھ مالی و معاشی ماہرین اور تھنک ٹینکس کے ارکان بھی شامل ہوں گے۔یونٹ ٹیکس نیٹ بڑھانے اور زیادہ خود مختاری کے لیے سفارشات مرتب کرے گا۔ٹیکس پالیسی یونٹ ریونیو بڑھانے کے لیے نیشنل ٹیرف کمیشن کی طرز پر کام کرے گا۔ یونٹ میں نجی شعبے سے ماہرین اور اساتذہ کو بھی نمائندگی دی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- امریکہ ہمیشہ دو چہروں کے ساتھ چین کے حوالے سے آگے نہیں بڑھ سکتا، چینی وزیر خا رجہ
- چینی وزیر خا رجہ کی افغانستان سے متعلق چین، روس، پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کے تیسرے غیر رسمی اجلاس میں شرکت
- اقوام متحدہ میں یوکرین بحران کے حوالے سے “فرینڈز آف پیس” گروپ کا قیام
- چینی صدر کی شمال مشرقی چین کے جامع احیاء میں صنعتی کارکنوں کے کردار کی حوصلہ افزائی
- چین کی جانب سے فلسطین اسرائیل تنازع کے حل کے لیے چار نکاتی تجویز