سری لنکا اور بھارت

ایشیاء کپ کا فائنل آج سری لنکا اور بھارت کے درمیان کھیلا جائیگا

کولمبو (عکس آن لائن)ایشیا کپ کا فائنل آج سری لنکا اور بھارت کے درمیان کھیلا جائیگا ، پاکستانی وقت کے مطابق میچ دن ڈھائی بجے شروع ہوگا جبکہ سری لنکا کے کھلاڑی مہیش ٹھیکشانہ بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے فائنل میچ سے باہر ہوگئے۔

سری لنکا کرکٹ کے مطابق مہیش ٹھیکشانہ پاکستان کے خلاف میچ میں دائیں ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے۔مہیش ٹھیکشانہ کی جگہ سہان ارچشیگھے کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ایشیا کپ کا فائنل سری لنکا اور بھارت کے درمیان آج اتوار کو کھیلا جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے شروع ہوگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں