کراچی(عکس آن لائن) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کے حوالے سے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ایس او پیز پر عمل کرلو یہ نا ہو ‘ڈنڈا’ چلا دیا جائے۔ اپنے بیان میں وسیم اکرم نے ملک میں کورونا کیسز بڑھنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب خاص کر میرے شہر لاہور اور اسلام آباد میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔سابق کپتان قومی ٹیم نے عوام سے اپیل کی کہ برائے مہربانی ایس او پیز پر عمل کر لیں، ایس او پیز پر عمل کرانے کا پلان بی بھی موجود ہے۔وسیم اکرم نے ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کے لیے پلان بی بتاتے ہوئے کہا کہ یہ نا ہو کہ ایس او پیز پر عمل درآمد نا کرنے والوں پر پلان بی ‘ڈنڈا’ چلا دیا جائے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- روس یوکرین تنازع میں اضافے کا خدشہ ہے ،ہنگری اور پولینڈ کے وزرائے اعظم
- ماحولیاتی بحران کا مقابلہ کرنے کا واحد طریقہ یکجہتی اور تعاون ہے،چینی نمائندہ
- چینی طرز کی جدید کاری کا تجربہ گلوبل ساؤتھ ممالک کے لیے سیکھنے کے قابل ہے،عالمی سیاستدان
- چینی صدر کا حالیہ دورہ ،دوستی،اتحاد،تعاون اور وسعت کا سفر ہے، چینی وزیر خا رجہ
- چین اقوام متحدہ کے کردار کی مضبوط حمایت کرتا ہے، چینی مندوب