عائشہ عمر

ایس او پیز پر بہت سختی سے عمل کیا جائے،عائشہ عمر

کراچی (عکس آن لائن)پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے کورونا کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس او پیز پر بہت سختی سے عمل کیا جائے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عائشہ عمر نے لکھا کہ آکسیجن کی سپلائی ختم ہوتی جارہی ہے جبکہ ویکسین بھی تقریباً ختم ہوگئی ہے۔ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔جتنا ممکن ہوسکے صاف اور صحت مند غذا کھائیں۔عائشہ عمر نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ اپنی خوراک میں وٹامنز کو شامل کریں،اپنی پریشانی یا دباو? کو کم کرنے کے لئے عبادت اور ورزش کریں۔اداکارہ نے الگ سے ایک پیغام میں سختی سے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں