سعید غنی

ایس او پیرز پر عمل نہیں ہوا تو حکومت فیصلے پر نظر ثانی کرسکتی ہے،سعید غنی

کراچی (عکس آن لائن)وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہاہے کہ اگر حکومت نے دیکھا کہ ایس او پیرز پر عمل نہیں ہورہا تو فیصلے پر نظر ثانی کرسکتی ہے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ انتظامیہ کیلئے بہت مشکل ہوگا کہ ہر مسجد میں جاکر ایس او پی پر عمل کروائیں، یہ مسجد کی انتظامی کمیٹی کی ذمہ داری ہوگی کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کروائیں۔

انہوںنے کہاکہ کورونا ٹیسٹ زیادہ کریں گے تو مریضوں کی تعداد بھی زیادہ سامنے آئے گی، سندھ میں کورونا سے زیادہ تر اْن افراد کا انتقال ہوا جو پہلے سے بیمار یا بزرگ تھے۔سعید غنی نے کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ پورے ملک میں ایک ہی پالیسی ہو لیکن بد قسمتی سے شروع میں ہی ملک میں ایک پالیسی پر کام نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ کورونا سے متعلق فیصلے روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کو مدنظر رکھ کر کیے جارہے ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ چیف سیکریٹری کے خط کی وجہ سے کنفیوژن ہوگئی تھی، خط میں تھا کہ نئے ریلیف کام میں ٹائیگر فورس کو شامل کریںجبکہ سندھ میں ریلیف کام تو پہلے سے ہی جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں