چینی صدر

ایرو اسپیس کے حامل ملک کی تعمیر کے لیے نسل در نسل مسلسل جدوجہد کی ضرورت ہے، چینی صدر

بیجنگ (نمائندہ عکس) چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ ایک مضبوط ایرو اسپیس کے حامل ملک کی تعمیر کے لیے نسل در نسل مسلسل جدوجہد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایرو اسپیس کے نوجوانوں کی بڑی تعداد چینی تاریخ میں نیوکلیئر اور سیٹلائیٹ کی اہم کامیابی کے حصول کےجذبے اور انسان بردار خلائی پرواز کے جذبے کو آگے بڑھائے گی ،یہ نوجوان اختراعات اور کامیابیاں حاصل کرنے کی ہمت رکھتے ہیں اور خلا کے خواب کا پیچھا کرنے کے سفر میں اپنی پرجوش صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے، تاکہ چین کی ایرو اسپیس سائنس و ٹیکنالوجی میں اعلیٰ سطحی خود انحصاری اور خود کو بہتر بنانے کے لیے نئی شراکت کی جاسکے۔چینی میڈ یا کے مطا بق چین میں یوتھ ڈے کے مو قع پر ، چینی صدر شی جن پھنگ نے چائنا ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کی خلائی اسٹیشن تعمیر کرنے والی نوجوان ٹیم کو جوابی خط ارسال کیا۔ اپنے خط میں شی جن پھنگ نے کہا کہ ان نوجوانوں کا خط پڑھ کر انہیں نو سال قبل ان نوجوان محققین سے کی جانے والی ملاقات یاد آگئی ۔

پچھلے 9 سالوں میں، تیان گونگ، بیدو، چھانگ عہ سے لے کر تیان حے، تیان وین اور شی حے تک، چائنا ایرو اسپیس نے مسلسل نئی تاریخ رقم کی ہے۔ ایرو اسپیس کے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے خلائی مشن کی قیادت سنبھالی اور بھاری ذمہ داریاں نبھائی ہیں، جو آگے بڑھنے کے نئے دور میں چینی نوجوانوں کے جذبے کا اظہار ہیں ۔

یاد رہے کہ 4 مئی 2013 کو، شی جن پھنگ نے چائنا ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کی چائنا اکیڈمی آف اسپیس ٹیکنالوجی میں “چینی خواب کی تعبیر، نوجوانوں کی ذمہ داری” کی تھیم گروپ ڈے سرگرمی میں شرکت کی اور مختلف شعبوں کے ممتاز نوجوان نمائندوں کے ساتھ بات چیت کی۔ کمیونسٹ یوتھ لیگ آف چائنا کے قیام کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر چائنا ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کی خلائی اسٹیشن کی تعمیر کرنے والی نوجوانوں کی ٹیم نے جناب شی جن پھنگ کو خط لکھا، جس میں اس گروپ کے 80,000 نوجوانوں کی جانب سے گزشتہ 9 سالوں میں خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا اور ایک مضبوط ایرو اسپیس کے حامل ملک کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں