ایرانی سپریم لیڈر

ایرانی سپریم لیڈر نے جنرل اسماعیل غنی کو قدس فورس کا نیا سربراہ مقرر کر دیا

تہران (عکس آن لائن)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جنرل اسماعیل غنی کو پاسدارانِ انقلاب کے اہم حصے قدس فورس کا نیا کمانڈر مقرر کر دیا ہے۔

وہ ہلاک ہونے والے جنرل قاسم سلیمانی کے نائب تھے۔ایرانی ٹی وی کے مطابق جنرل غنی 1997 سے پاسداران انقلاب میں شامل ہیں اور کئی برسوں سے جنرل سلیمانی کے نائب چلے آ رہے تھے۔ دریں اثناءسلیمانی کی ہلاکت کے بعد دارالحکومت تہران میں ہزارہا افراد امریکا مخالف مظاہروں میں شریک ہیں۔ علاقائی صورت حال کے تناظر میں اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اپنا یونان کا دورہ مختصر کرتے ہوئے واپس وطن پہنچ گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں