امریکی فوجی

ایرانی جنرل کی ہلاکت،مزید 3000 امریکی فوجی مشرق وسطیٰ بھیجنے کا فیصلہ

واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکا نے ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک سینئر عہدیدار جنرل قاسم سلیمانی کی عراق میں ایک فضائی آپریشن میں ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے تناظر میں مزید تین ہزار فوجی مشرق وسطیٰ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ خطے میں امریکی افواج کو بڑھتے ہوئے خطرات کے تناظرمیں لیے جانے والے احتیاطی اقدام کے طور پر فورسز کے 82 ویں ایئر بورن ڈویڑن سے مزید تین ہزار فوجیوں کو مشرق وسطیٰ کیلئے بھیجا جائے گا۔امریکی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ فوج کو رواں ہفتے کویت بھیجے گئے ساڑھے سات سو فوجی بھی شامل ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں