ماسکو(عکس آن لائن)روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ سعودی تیل تنصیبات پرحملے میں ایران کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آ سکا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ سعودی تیل تنصیبات پر حملے کی مذمت کرتے ہیں لیکن الزام ایران پر ڈالنے کے خلاف ہیں۔
روسی صدر نے کہا کہ حملے میں ایران کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ایرانی صدرنے انہیں بتایا کہ تہران کا سعودی تنصیبات پر حملے سے کوئی لینا دینا نہیں، حملے کا الزام ایران پر ڈالنے کے خلاف ہیں۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن ماسکو میں توانائی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔