تہران (عکس آن لائن) ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے ڈرون ٹیکنالوجی میں خودکفیل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی بری فوج کے کمانڈر جنرل کیومرث حیدری نے تہران میں کہا کہ ایران کی مسلح افواج جو روز بروز ڈرون کو توسیع اور خود کو اس سے مسلح کر رہی ہے، اس میدان میں خودکفیل ہوچکی ہے۔جنرل حیدری نے کہا کہ ایران کی بری فوج کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے منصوبوں پر عمل درآمد تیزی کے ساتھ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بری فوج کے تمام بٹالینز میں انھیں در پیش خطرات کے پیش نظر ماہیت و تشخص کے لحاظ سے تبدیلی کی جا چکی ہے۔