ایران جوہری

ایران جوہری معاہدے پرپیش رفت سے متعلق جوبائیڈن کی یائرلاپیڈ سے بات چیت

واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کے وزیراعظم یائرلاپیڈ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے اور ان سے ایران سے مجوزہ جوہری معاہدے پر پیش رفت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔وائٹ ہائوس کے ایک عہدہ دار نے بتایا کہ اس فون کال سے متعلق بیان بعد میں جاری کیا جائے گا۔اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں لیڈروں نے جوہری معاہدے پر مذاکرات اور ایران کی جوہری ہتھیارکے حصول کی جانب پیش رفت روکنے کے مشترکہ عزم کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی ہے۔وائٹ ہائوس نے الگ سے ایک بیان میں اس امید کا اظہار کیا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ طے پا جائے گا۔

امریکا کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے صحافیوں سے ایک فون کال کے دوران میں اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ ہم حالیہ ہفتوں اور مہینوں کے مقابلے میں اب معاہدے کے زیادہ قریب ہیں۔اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ایران اپنے کچھ مطالبات سے دستبردار ہونے پرآمادہ ہے کیونکہ وہ اس معاہدے سے بالکل متعلق نہیں تھے۔ چناں چہ ہم محتاط طور پر پرامید ہیں کہ حالات درست سمت میں آگے بڑھ رہ سکتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں