لاہور(عکس آن لائن)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اہل لاہور نے لا تعلق رہ کر پی ڈی ایم کی منفی سیاست کومینار پاکستان کے مقام پر دفن کردیا،پی ڈی ایم کی آخری منزل صر ف این آ ر او کا حصول ہے لیکن یہ الٹے بھی لٹک جائیں انہیں این آر او نہیں ملے گا ،پہلی تحریک ہے جس میں راجکماری نے خواتین شرکاء کو نئے کپڑے پہن کر آنے کیلئے پابند کیا ہے ۔
میڈیا کے لئے جاری کئے گئے اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ جن لوگوںنے شریف خاندان کے بل بوتے پر کرپشن سے اربوں کمائے انہوں نے مینار پاکستان جلسے پر کروڑوں خرچ کئے ،مفاد پرست جان لیںتحریکیں کروڑوں روپے خرچ کرنے سے کامیاب نہیں ہوتیںاس میں عوام کی شمولیت درکار ہوتی ہے ، گیارہ جماعتیں ایڑی چوٹی کا زور لگانے کے باوجود عمران خان کے مینار پاکستان پر کئے گئے جلسے کا ریکارڈ نہیں توڑ سکیں بلکہ انہیں سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔انہوںنے کہاکہ پانامہ رانی نے لاہور جلسے کے فنڈز کے نام پر بھی پارٹی کو کروڑوں کا چونا لگایا ہے۔