کیپ ٹاؤن(عکس آن لائن) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی نے کہا ہے کہ وہ اگلے برس سیریز کھیلنے پاکستان آنے کیلئے بے تاب ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے انگلش کرکٹ بورڈ کے دورہ پاکستان کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔انگلش آل راؤنڈر نے برطانوی ٹیم کے دورہ پاکستان کو کرکٹ کے لیے ایک بڑا لمحہ قرار دیا۔معین علی نے کہا کہ حال ہی میں وہ پاکستان جا کر پی ایس ایل کھیلے جو حیرت انگیز تجربہ تھا ، وہ مستقبل میں بھی پاکستان جانا پسند کریں گے ، پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کے لیے یہ ایک بہت بڑا لمحہ ہے۔معین علی نے کہاکہ پاکستان اور ویسٹ انڈین کی ٹیموں نے کرونا وائرس کے عروج کے دور میں انگلینڈ کا دورہ کرکے میزبان کرکٹ بورڈ کا مالی بحران کم کرنے میں مدد کی تھی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کا اعلان کیا، انگلش ٹیم آئندہ برس اکتوبر میں 16 برس بعد پاکستان پہنچے گی۔انگلش کرکٹ ٹیم اکتوبر میں کراچی میں دو ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے گی، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوینٹی میچز 14 اور 15 اکتوبر کر کراچی میں ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- آئی او سی کی جانب سے میلان 2026 سرمائی اولمپکس کے لئے سی ایم جی کی بین الاقوامی پروڈکشن ٹیم کو لائسنس جاری
- چینی صدر کی جانب سے نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں استقبالیہ ضیافت کا اہتمام
- تعطیلات کے دوران چینی معیشت کا ایک اچھا آغاز
- چین میں نویں ایشین ونٹر گیمز کا افتتاح
- چین اور لاطینی امریکہ کے درمیان تعاون میں امریکہ کی مداخلت بالآخر بے سود ثابت ہو گی، چینی وزارت خارجہ