فواد چوہدری

اگر معاہدہ پسند نہیں تو امپورٹڈ حکومت آئی ایم ایف بورڈ میں کیا لینے جاتی ہے، فواد چوہدری

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر آئی ایم ایف سے معاہدہ پسند نہیں تو امپورٹڈ حکومت آئی ایم ایف بورڈ میں کیا لینے جاتی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے لکھا کہ جب آپ ہر وقت کینڈی کرش ہی کھیلتی رہیں گی تو اسی طرح کی احمقانہ گفتگو کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں