اسلام آباد (عکس آن لائن) اکتوبر 2019ء کے دوران قومی برآمدات میں 6 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ وزارت تجارت کے اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2019ء میں برآمدات کا حجم 2.008 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ اکتوبر 2018 ء میں 1.896 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح اکتوبر 2018ء کے مقابلہ میں اکتوبر 2019ء کے دوران برآمدات میں 0.112 ارب ڈالر یعنی 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2019ء کے دوران درآمدات میں 17 فیصد کی نمایاں کمی سے درآمدات کا حجم 3.982 ارب ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ اکتوبر 2018ء کے دوران 4.801 ارب ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں ۔ اس طرح اکتوبر 2018ء کے مقابلہ میں اکتوبر 2019ء کے دوران مجموعی قومی درآمدات میں 0.819 ارب ڈالر یعنی 17 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔