اسلام آباد (عکس آن لائن)الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کی پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات دوبارہ کرانے کی استدعا مسترد کر دی۔ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف درخواستوں پر الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ہوئی، اکبر ایس بابر کے وکیل الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔
پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جماعت کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف باضابطہ طور پر درخواست دائر کی تھی۔