لاہور(عکس آن لائن) نامور گلوکار عارف لوہار نے کہاہے کہ خوش قسمت ہیں وہ لوگ جنہیں اپنی زندگی میں پر خلوص دوست ملتے ہیں ، آج نفسا نفسی کے دور میں جن کے پاس اچھے اور پر خلوص دوست ہیں ان پر خدا کی خاص عنایت ہے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ اچھا اور وفادار دوست بھی خدا کی طرف سے انعام ہوتا ہے ۔ خدا کا شکر ہے کہ اس معاملے میں بھی خدا کی ذات نے مجھے نوازاہے اور میرے جتنے بھی دوست ہیں وہ میرے لئے خلوص رکھتے ہیں اور میں ان کی محبتوں کو فراموش نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ دوستیاں کرنا آسانا لیکن اسے نبھانا بڑا مشکل کام ہے اور ہر کوئی دوستی کے معیار پر پورا نہیںاترتا ۔آپ کی زندگی میں سینکڑوں لوگ ہوں گے جو آپ سے دوستی اور محبت کا دعویٰ کرتے ہوں گے لیکن لیکن ان میں پر خلوص دوست انگلیوں پر ہی گنے جا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین اور بھارت سرحد سے متعلقہ مسائل کے حل تک پہنچ گئے ہیں، چینی وزارت خا رجہ
- چینی صدر برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے روس پہنچ گئے
- چینی صدر کے پسندیدہ حوالہ جات” (روسی ورژن) کا تیسرا سیزن روس کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر کیا جائے گا
- چینی صدر 16 ویں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہو گئے
- “بڑا برکس” بڑی کامیابیاں حاصل کر نے کے راستے پر گامزن