سرگودھا(عکس آن لائن)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن والے بے مقصد احتجاج کر رہے ہیں زرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے پاس عوامی فلاح کا کوئی ایجنڈا نہیں اہم قومی ایشوز پر اپوزیشن کی سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی کوشش ناکام رہی عثمان بزدار نے کہا کہ ان لوگوں کو عوام کا کوئی خیال نہیں۔
صرف ذاتی عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں۔اپوزیشن جماعتوں کی عوام میں رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو چکی ہے ـ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں عوام کو تنہا چھوڑنے والے یہ عناصر تنہا ہوچکے ہیں۔اپوز یشن نے ملکی مفادات کو پس پشت ڈال کر قوم کے اتحاد و یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کا منفی کردار تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔پاکستانی قوم سیاست کے ان منفی کرداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔
وزیراعلی نے کہا کہ آزمائش کی گھڑی میں ڈیڑھ انچ کی مسجد بنانے والے عناصر بے نقاب ہو چکے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے بروقت اور دور اندیش فیصلے کئےـحکومت نے فلاح عامہ کے لئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں ـ عثمان بزدار نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان جرات اور بصیرت سے ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹ رہے ہیں۔عوام کے تعاون سے ہر چیلنج پر قابو پائیں گےـ