اسلا م آباد(عکس آن لائن) چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہاہے کہ اپوزیشن مودی کے بیانیے پر چل رہی ہے ، چالیس سے اقتدا ر میں رہنے والے مداری پھر اکٹھے ہوئے ہیں چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہ اکہ ریئل اسٹیٹ مہذب قوموں کی پہچان بن گئی ہے،بہترین سرمایہ کاری آپ کرسکتے ہیں تو زمین پر کرسکتے ہیں،جب کورونا سے پوری دنیا خائف تھی تو وزیراعظم نے تعمیراتی شعبہ بحال کی۔
شہر یار آفریدی نے کہاکہ اپوزیشن مودی کے بیانیے پر چل رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کورونا بہت تیزی سے پھیل رہا ہے،فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی وجہ سے ورلڈ آرڈر بدل رہا ہے،ماضی میں اپوزیشن کہتی تھی کہ اسمبلیوں میں آکر بات کریں،ماضی میں پاکستان کے فیصلے ملک سے باہر ہوتے تھے۔ شہریار آفریدی نے کہاکہ وزیراعظم کا وژن ہے تعمیراتی شعبے سے 40 صنعتیں وابسطہ ہیں ،آج 389 میگا پراجیکٹس پورے پاکستان میں ہورہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کررہے ہیں،سیمنٹ اور تعمیراتی شعبے کے دیگر میٹیریل کی ریکارڈ طلب سامنے آئی ہے،تعمیراتی شعبے سے ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔
انہوںنے کہاکہ بنگلادیش اور بھارت کو ملنے والے ٹیکسٹائل آرڈرز پاکستان کو مل رہے ہیں ،پچھلے ڈھائی تین سال میں حکومت نے ایک روپے کا قرض نہیں لیا۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم پنا بیانیہ عوام کے سامنے رکھ رہی ہے،پچھلے چالیس سال سے ان گیارہ جماعتوں کو عوام نے موقع دیا،آج گیارہ جماعتوں کے مداری پھر اکھٹے ہوئے ہیں۔شہر یار آفریدی نے کہاکہ سیاسی نوٹنکی کو مسترد کرکے عوام وزیراعظم عمران خان کے تدبر اور بصیرت پر مہر تصدیق ثبت کرینگے۔انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کے نام پر جمع ہونیوالے شرپسند ماضی میں ایک دوسرے کو چور لٹیرا ہونے پر وطن فروش اور عوام دشمن کہتے رہے۔چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفرید نے کہا کہ نیکٹا کے تھریٹ الرٹ کے باوجود مسترد شدہ سیاستدانوں کا ٹولہ اپنے سیاسی مفادات کے حصول کیلئے لاہور کے عوام کی زندگیوں سے کھیلنے پر تلا بیٹھا ہے.
کسی ناگہانی صورتحال کی تمام تر ذمہ داری پی ڈی ایم کی قیادت پر ہوگی۔شہریار افریدی نے کہا کہ ایک طرف بھارتی غیر قانونی قابض افواج لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے نہتے کشمیریوں پر بمباری کررہی ہیں اور ہماری بہادر افواج دشمن کا مقابلہ کررہی ہیں۔