لاہور( عکس آن لائن)وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمدخان نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے سماجی بہبود کے احساس پروگرام سمیت مختلف فلاحی منصوبوں کے ذریعے مہنگائی پرقابوپانے کی کوشش کررہی ہے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ غریب طبقے کوروزمرہ استعمال کی اشیا ء پر سہولت فراہم کرنے کے لئے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کواعانت دی گئی ہے۔انہوں نے حزب اختلاف پرزوردیاکہ وہ عوام کے حقیقی مسائل کے حل کیلئے اپنی تجاویز دے اور تعمیری سیاست کرے۔