سینیٹر فیصل جاوید

اپوزیشن جماعتیں آپس میں اکڑ بکڑ کھیل رہی ہیں، اکڑ بکڑ بمبے بو، مگر نہیں ہیں انکے پورے سو، سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آ باد (عکس آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں آپس میں اکڑ بکڑ کھیل رہی ہیں۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں سینیٹر فیصل جاوید خان نے لکھا کہ اپوزیشن جماعتیں آپس میں اکڑ بکڑ کھیل رہی ہیں، اکڑ بکڑ بمبے بو، مگر نہیں ہیں انکے پورے سو۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ چھو ٹی موٹی اپوزیشن یسو پنجو کا شکار ہے، انکی ہار آشکار ہے لگتا یہ ہے کہ 4 مارچ کے بعد یہ ایک دوسرے پر عدم اعتماد کر دیں گے اور یوں سرکس ختم ہو جائے گی۔

سینیٹر فیصل جاوید خان نے مزید لکھا کہ ہار کے بعد پھر کہیں گے آ پھر سے پوگیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں