فیاض الحسن چوہان

اپوزیشن جماعتوں کی بیماریوں کا کوئی علاج نہیں، فیاض الحسن چوہان

لاہور (عکس آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی بیماریوں کا کوئی علاج نہیں، ن لیگ کرونا وائرس کا شکار ہے اور سندھ میں آمریت قائم ہے۔یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سندھ میں آل زرداری نے ظلم و جبر کا بازار گرم کیا ہوا ہے، صحافی عزیز میمن کے قتل کے بعد آج بھی ان کی غنڈا گردی اور بدمعاشی قائم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے کہا تھا کہ بلاول بھٹو کو شامل تفتیش کیا جائے، لاڑکانہ کو آوارہ کتوں کے حوالے کردیا گیا ہے، آوارہ کتوں کا علاج ٹیکے سے ہے مگر آوارہ حکمرانوں کا علاج نہیں ہوتا، آج بھی سندھ میں ظلم و جبر اور ہٹلر کا نظام قائم ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں کرائے کے لوگ بلا کر جلسیاں کررہی ہے، مسلم لیگ ن سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر اطلاعات نے6 کہا کہ یہ لوگ رونا وائرس کا شکار ہیں، لوٹ مار ایسوسی ایشن مزید ساڑھے3سال رونا وائرس کا شکار رہے گی۔

فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کی بیماریوں کا کوئی علاج نہیں، اپوزیشن جماعتیں اپنی اپنی سیاسی دکانیں چمکانے میں لگی ہوئی ہیں، ان کی ساری توجہ منی لانڈرنگ پر مرکوز ہے، سیاست میں ڈبل شاہ آچکے ہیں۔ ہمارے منصوبے دیکھ کر ن لیگ اب روتی ہی رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں