اوگرا

اوگرا نے مارچ کیلئے ایل این جی کی قیمت کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (عکس آن لائن) اوگرا نے مارچ کیلئے ایل این جی کی قیمت کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے مارچ کیلئے ایل این جی کی قیمت کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق فروری کے مقابلے میں مارچ میں ایل این جی کی سیل پرائس میں معمولی کمی کی گئی ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 0.03ڈالر کمی کی گئی ہے ،سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی سیل پرائس میں 0.04ڈالر کمی کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت فروخت 9.59ڈالر فی یونٹ ،سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 9.31ڈالر فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں