بیجنگ (عکس آن لائن) اوکیناوا پریفیکچر نے پریفیکچرل اسمبلی کا انعقاد کیا اور ایک قرارداد منظور کی جس میں جاپان اور امریکہ کی افواج کی حیثیت کے معاہدے پر مکمل نظر ثانی کا مطالبہ کیا گیا۔ قرارداد میں جاپانی اور امریکی حکومتوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اوکیناوا کی مقامی حکومت کو جاپان میں تعینات امریکی فوجیوں کی جانب سے کیے جانے والے جرائم کے بارے میں فوری طور پر مطلع کریں اور جاپان امریکہ اسٹیٹس آف فورسز ایگریمنٹ میں مکمل ترمیم کریں جو جاپان میں تعینات امریکی فوجیوں کو مراعات فراہم کرتا ہے۔ رواں سال جون کے آخر میں جاپانی میڈیا نے گزشتہ سال دسمبر اور رواں سال مئی میں جاپان میں تعینات امریکی فوجیوں کی جانب سے اوکیناوا میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے دو واقعات کو بے نقاب کیا تھا لیکن جاپانی حکومت نے عوام کو متعلقہ معلومات فراہم نہیں کیں اور نہ ہی اوکیناوا حکومت کو بروقت اس بارے میں آگاہ کیا ۔ جاپان میں تعینات امریکی فوج کی جانب سے کیے جانے والے جرائم طویل عرصے سے ایک مسئلہ رہا ہے ۔
اوکیناوا پریفیکچر کے اعداد و شمار کے مطابق، 1972 سے 2023 تک، جاپان میں تعینات امریکی فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کی طرف سے اوکیناوا میں تقریبا 6،200 مجرمانہ مقدمات کا ارتکاب کیا گیا، جن میں قتل، عصمت دری، ڈکیتی اور دیگر گھناؤنے مقدمات شامل ہیں۔تاہم جاپانی اور امریکی حکومتوں کے درمیان 1960 ء افواج کی حیثیت کے معاہدے کے مطابق ، امریکہ کو جاپان میں جرائم کے مرتکب مشتبہ امریکی فوجی اہلکاروں پر ترجیحی دائرہ اختیار حاصل ہے جس کے نتیجے میں جاپان میں امریکی فوج کی وجہ سے امن عامہ اور سلامتی کے مسائل اکثر حل نہیں ہو پاتے