اسلام آباد(عکس آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ 50فیصد اضافی لیٹ فیس چارجز کے ساتھ سمسٹر خزاں 2019ءکے دوسرے مرحلے کے داخلوں کی آج )جمعہ 15۔نومبر(آخری تاریخ ہے۔دوسرے مرحلے میں پیش کئے گئے تعلیمی پروگرامز کی تفصیلات داخلہ فارمز اور پراسپکٹسز یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔
ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق داخلوں کی تاریخ میںمزید توسیع نہیں کی جائے گی ۔اِن پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس علاقائی کیمپسسز/رابطہ دفاتر اور ملک بھر میں قائم کردہ سیل پوائنٹس سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
داخلہ فارم آن لائن پُر کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔آن لائن داخلہ فارم پُر کرنے کا طریقہ کار تمام تعلیمی پروگرامز کے پراسپکٹس میں موجود ہے۔