اسلام آباد (عکس آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ایجوکیشن کے زیر اہتمام سمسٹر بہار 2019ء میں پیش کئے گئے ایم فل /پی ایچ ڈی پروگرامز)ایجوکیشن/ای پی ایم /سپیشل ایجوکیشن(کے فائنل امتحانات 12نومبر سے شروع ہوں گے جو 26 نومبر تک جاری رہیں گے۔ پیپرز کے اوقات دن 2 تا شام 5بجے ہوں گے۔طلبہ و طالبات کو رول نمبر سلپس ارسال کردی گئی ہیں۔
ڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کردی گئی ہے۔یہ امتحانات اسلام آباد میں یونیورسٹی کے میں کیمپس میں قائم اکیڈمک کمپلیکس میں منعقد ہوں گے۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم معیار میں اضافے ٗ شفافیت کو یقینی بنانے اور کام کو بروقت مکمل کرنے کو یقینی بنانے کے لئے یونیورسٹی کے امتحانی نظام کوبتدریج ڈیجٹلائزڈ کررہے ہیں ۔امتحانی نظام میں اصلاحات سے نتائج بروقت مرتب ہوں گے اور غلطیوں کی شکایات کا خاتمہ ہوگا جس سے طلبہ کا یونیورسٹی پر اعتماد میں اضافہ ہوگا۔