اسلام آباد(عکس آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2019ءکے 7۔پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے پی ایچ ڈی (اقبالیات اردو)ایم فل(فزکس کیمسٹری اور اردو)ایم ایس (کمپیوٹر سائنس اور کمیونٹی ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن)پروگرامز کے نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کردئیے گئے ہیں جبکہ رزلٹ کارڈز طلبہ کو بذریعہ ڈاک ارسال کئے جارہے ہیں۔
کنٹرولر امتحانات کے مطابق یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم یونیورسٹی کی تدریسی امورکو بتدریج مینول سے آٹومیشن پر منتقل کررہے ہیں امتحانی نظام میں حالیہ اصلاحات اور ڈیجٹلائزیشن کے نتیجے میں امتحانات کے ایک ماہ کے اندر نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔فیس ٹو فیس اِن پروگرامز کے امتحانات متعلقہ فیکلٹی نے لئے تھے اور پیپرز مارکنگ بھی فیکلٹی ممبرز نے کی تھی ریکارڈ کم مدت میں نتائج آﺅٹ ہونے کی دوسری بڑی وجہ یہی ہے۔