علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی نے 7۔ایم ایس سی پروگرامزکے نتائج ڈکلئیرڈ کردئیے

اسلام آباد(عکس آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے گذشتہ روز سمسٹربہار 2019ء کے 7۔ایم ایس سی پروگرامز ) فزکس ٗکیمسٹری ٗ ریاضی ٗ شماریات ٗ انوائرمنٹل سائنس ٗ مائیکرو بیالوجی ٗ باٹنی( کے نتائج ڈکلئیرڈکردئیے۔ رزلٹ کارڈز طلبہ کو بذریعہ رجسٹری ڈاک ارسال کئے جارہے ہیں ٗ نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی فراہم کردئیے گئے ہیں۔ کنٹرولر امتحانات ٗ ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان کے مطابق وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی ہدایات کی روشنی میں پوسٹ گریجویٹ سطح کے باقی تعلیمی پروگرامز کے نتائج مرتب کرنے کا کام تیز کردیا گیا ہے ٗ امید ہے کہ فروری کے دوسرے ہفتے تک تمام پروگرامز کے نتائج ڈکلئیر ہوجائیں گے۔

علاوہ ازیں سمسٹر بہار 2020ء کے داخلے جاری ہیں ٗ میٹرک ٗ ایف اے ٗ چھ ماہ دورانیہ کے سرٹیفیکیٹ اور اوپن ٹیک کورسسز میں داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 21۔فروری جبکہ پی ایچ ڈی ٗ ایم ایس /ایم فل ٗ ایم ایس سی اور بی ایس)فیس ٹو فیس(پروگرامز میں داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 14۔فروری مقرر کی گئی ہے۔ دوسرے مرحلے میں پیش کئے جانے والے تعلیمی پروگرامز جن میں بی اے ٗ بی ایس(ODL and Blended Mode) ٗ ایم اے/ایم ایس سی ٗ ٹیچر ٹریننگ پروگرامز شامل ہونگے کے داخلے 2۔مارچ سے شروع ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں