،ڈاکٹر ضیاءالقیوم

اوپن یونیورسٹی بلوچستان میں مزید علاقائی دفاتر قائم کرے گی،ڈاکٹر ضیاءالقیوم

اسلام آباد(عکس آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم ملک بھر کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں تعلیم کے فروغ کے مشن پر تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں ، جن علاقوں میں رسمی نظام تعلیم کی سہولتیں موجود نہیں اُن علاقوں میں صوبائی حکومتوں اور مخیر حضرات کے تعاون سے یونیورسٹی کے ریجنل آفسسز /ماڈل سٹڈی سینٹرز قائم کئے جارہے ہیں۔اس حوالے سے ڈاکٹر ضیاءالقیوم نے ، ڈائریکٹر جنرل ریجنل آفسز ، انعام اﷲ شیخ ، ڈائریکٹر کوآرڈینیشن اینڈ فالو اپ ، میجر) ر( عمر یونس اور ریجنل ڈائریکٹر کوئٹہ ، سید قمر الدین کے ہمراہ ضلع پشین کے تحصیل خانوزئی کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اوریونیورسٹی کے ماڈل سٹڈی سینٹر کے قیام کے امکانات کا جائزہ لیا۔اِس علاقوں کی ممتاز شخصیات سے اپنی ملاقاتوں کے دوران ، وائس چانسلر ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم نے ہر پاکستانی بچے کو تعلیم دلانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ رقبے کے لحاظ سے بلوچستان ملک کا سب سے بڑا جبکہ آبادی کے لحاظ سے سب سے چھوٹا صوبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی حکومت کے لئے صوبے کی بکھری ہوئی تمام حصوں میں اسکول ، کالج اور یونیورسٹیاں قائم کرنا مشکل ہوتا ہے ، اِن بکھری آباد یوںمیں رہائش پذیر لوگوں کو تعلیم کی فراہمی کا واحد راستہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا فاصلاتی نظام تعلیم ہی ہے۔وائس چانسلر نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے پہلے سے چھ علاقائی مراکز اور ایک ماڈل سٹڈی سینٹر کے تحت تعلیمی خدمات فراہم کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی نے بلوچستان کے لوگوں کو میٹرک کی مفت تعلیم کے علاوہ غریب ، جسمانی معذور افراد اور شہدا کے بچوں کے لئے مختلف مالی امداد کی اسکیمیں بھی شروع کررکھی ہے۔ علاقے کے عمائدین اور ممتاز شخصیات نے ملک میں تعلیم کے فروغ میں اوپن یونیورسٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ماڈل سٹڈی سینٹر کی مجوزہ عمارت کی تعمیر سے علاقے کے لوگوں خصوصاً ضلع پشین کو تعلیم حاصل کرنے میں مدد ملے کی ۔ ڈاکٹر ضیاءالقیوم نے کہا کہ ملک کے دور دراز علاقوں میں کیمپسسز کے قیام میں تعاون فراہم کرنے پر ہم صوبائی دارلحکومتوں کے شکرگزار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں