اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی اور بلوچستان یونیورسٹی صوبے میں تعلیم کے فروغ کے لئے مشترکہ کوشش پر متفق

اسلام آباد(عکس آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور بلوچستان یونیورسٹی کے مابین صوبے میں تعلیم کے فروغ اور ناخواندگی کے خاتمے کے لئے مشترکہ کوشش کرنے اور اقدامات اٹھانے پر اتفاق ہوگیا۔وائس چانسلر ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم اور بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر ، شفیق الرحمن نے ملاقات میں صوبے کے دور دراز اور دشوار گزار علاقوں پر مشتمل بکھری ہوئی آبادی کے مکینوں کو تعلیمی نیٹ میں شامل کرنے کے لئے فاصلاتی نظام تعلیم کو ناگذیر قرار دیا ۔دونوں جامعات کے وائس چانسلرز نے باہمی دلچسپی کے امور اور صوبے میں طلبہ کو آسانیاں فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ڈاکٹر ضیاءالقیوم نے بلوچستان میں اوپن یونیورسٹی کے تعلیمی نیٹ ورک کی توسیعی منصوبے سے بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا علاقائی دفاتر کو کرایہ کے مکانوں کی بجائے اپنی بلڈ نگز میں منتقل کرانا یونیورسٹی کی ایک خواہش تھی اور اس مقصد کے لئے مختلف علاقائی دفاتر کے لئے یونیورسٹی کی ذاتی عمارتوں کی تعمیر پر کام شروع ہوچکا ہے جسے جلد سے جلد تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ڈاکٹر ضیاءالقیوم نے مزید بتایا کہ قلات ریجنل آفس کے لئے بلڈنگ کی تعمیر سے یہاں کے طلباءو طالبات کو اپنے گھر کے قریب تعلیمی سہولیات مئیسر آئینگی۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی کوشش ہے کہ کوئی بھی غریب بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے بلوچستان کے پسماندہ اور دور دراز کے علاقوں میں قائم یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر میں ہر ممکن تعلیمی سہولیات پہنچا رہے ہیں۔بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم اپنی ٹیم ڈائریکٹر جنرل ، انعام اﷲ شیخ ، ڈائریکٹر کوآرڈینیشن اینڈ فالو اپ ، میجر )ر(عمر یونس کے ہمراہ بلوچستان کے دورے پر ہیں۔

انہوں نے قلات قلات ریجنل آفس کے لئے بلڈنگ کی تعمیر اتی کام کا معائنہ بھی کیا۔قبل ازیں وائس چانسلر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ضلع پشین کے تحصیل خانوزئی کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اوریونیورسٹی کے ماڈل سٹڈی سینٹر کے قیام کے امکانات کا جائزہ لیاتھا۔ قلات ریجن کے معائنے کے وران کنسلٹنٹ اﷲ وسایا ،میر منیر احمد اور شریف چوہان نے وائس چانسلر ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم کو قلات ریجن کے جاری تعمیراتی کام اور منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی۔ پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم نے اس موقع پر دیگر جدید سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ تھری جی کی سہولت کی تسلسل سے فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ کی بندش کی وجہ سے طلباءو طالبات کو حصول علم سے محروم نہیں رہنا چاہئیے۔یونیورسٹی انٹرنیٹ کے لئے متبادل سہولت فراہم کریگی تاکہ طلباءو طالبات اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں